وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن:امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین نے کہا ہے کہ عمران خان میں لوگوں کےلئے کچھ کرنے کا عزم ہے،پاکستان اور امریکا میں روایتی طور پر اچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس الگرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں روایتی طور پر اچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے۔الگرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے ہسپتال بھی بنایا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here