ہیلری کلنٹن کا 2020 کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

واشنگٹن : سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن نے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نےدوہزار بیس کےامریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینےکافیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لےرہی لیکن اپنے نظریات کے لیےآواز بلندکرتی رہوں گی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نےدوہزار بیس کےصدراتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان کیا ۔سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اور امریکی صدر ٹرمپ کی مخالف صدارتی امیدوارکلنٹن کا کہناتھا کہ انتخاب میں حصہ نہیں لےرہی ۔ مگرمیں اپنےنظریات کےلیے آوازبلند کرتی رہوں گی اوراسی سلسلےمیں کام بھی جاری رکھوں گی۔

واضح رہے کہ دوہزار سولہ کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سےہیلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدواربن کر سامنےآئی تھیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here