وزیر اعظم عمران خان نوبل انعام کے حقدارافراد کی فہرست میں شامل

واشنگٹن : امریکی اخبار نے وزیر اعظم عمران خان کو نوبل انعام کے حقدار افراد میں شامل کر لیا۔

امریکہ کے موقر اخبار کرسچیئن سائنس مانیٹر کی جانب سے امن کے نوبل انعام کے لیے جن شخصیات کو حقدار قرار دیا گیا ہے، ان میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

اخبار کی فہرست میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور عمران خان کو جوہری تصادم سے حتی الوسع گریز کی کوششوں پر سراہا گیا ہے۔

اخبار کی پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کے ابی احمد جنہوں نے کانفلیکٹ ریزولیوشن میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ان کو ارٹیریا کے ساتھ امن معاہدہ کرنے اور قیدیوں کو رہا کرنے پر داد تحسین اور ان کے لیے امن کے نوبیل انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

وینیزویلا کے اپوزیشن راہنما یان گائیدو کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

https://www.csmonitor.com/Commentary/the-monitors-view/2019/0305/A-starting-list-for-the-Peace-Prize

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here