امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا

ڈینور: امریکی ریاست کولوراڈو میں طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا جبکہ عوام گھروں میں محصور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو ان دنوں شدید طوفان کی زد میں ہے طوفان کے باعث شدید آندھی، بارشیں اور برفباری جاری ہے جبکہ سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے طوفان کو بم سائیکلون کا نام دے دیا ہے۔

طوفان کے باعث ایک ہزار کے قریب کار ڈرائیورز سڑکوں پر محصور ہوگئے ہیں جبکہ ڈینور ایئرپورٹ بھی پروازوں کیلئے بند کردیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نے ستائیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here