ایران نے گرائے گئے امریکی ڈرون کا ملبہ دنیا کو دکھا دیا

تہران: ایران نے امریکا کے گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ایران کے اسٹیٹ ٹی وی پر دکھائے جانے والی ویڈیو میں امریکی نیوی کے ڈرون کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے اس دعوےکی تردید کی ہے کہ ڈرون گرائے جانے کے وقت بین الاقوامی پانیوں پر اڑ رہا تھا۔

جمعرات کو امریکی ڈرون آر کیو فور گلوبل ہاک کو ایرانی فوج نے مار گرایا تھا، ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایرانی فضائی حدود میں یہ امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔اس حوالے سے ایران کے انقلابی گارڈز پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہِ مبارک میں ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا۔

امریکی عہدیدار نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے اپنی فضائی حدود میں نہیں بلکہ بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here