پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی ہے،صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی ہے،دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here