امریکی صدر ٹرمپ کا برے سلوک پر رہائش گاہ کی تبدیلی کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویس سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے فلوریڈا منتقلی کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے نیویارک، اس کی اسٹیٹ کو لاکھوں ڈالر دینے، مقامی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں برے سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رہائش گاہ نیویارک سےفلوریڈا منتقل کرنےکا فیصلہ لیتے ہوئے بہت برا لگا، تاہم یہ فیصلہ سب کے لیے بہترین ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ برے سلوک کے باوجود میں بطور صدر امریکا نیویارک اور اس کے شہریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہوں گا، اس کی ہمیشہ میرے دل میں خصوصی جگہ رہے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here