امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت سے تیل کی قیمتیں کم

کراچی: امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرادیں۔ْعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل 57 ڈالر97 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 29 سینٹ  کمی ہوئی ہے جس سے برطانوی خام تیل 63 ڈالر 58 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این بی سی کے مطابق تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی باضابطہ حمایت ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک نئے قانونی بل پر دستخط کئے ہیں جو ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کو سپورٹ کرتا ہے۔

سی این بی سی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 19سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 33سینٹ کی کمی ہوئی ہے

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here