امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد: سبین ارشد :امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے،امریکی وزیردفاع پاکستان میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے،امریکی وزیردفاع پاکستان میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع مارک ایسپرکے دورے کاحتمی شیڈول تیار کیاجارہا ہے،دورے کامقصدصدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ملاقات کافالواپ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی، امریکی کامرس سیکرٹری ولبرراس بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here