کورونا وائرس، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ویتنام جنگ سے تجاوز

نیویارک: سبین ارشید : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بی بی سی اردو نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ امریکا میں ہلاکتیں ویتنام جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کر گئیں ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔, جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ویتنام جنگ میں امریکہ کے 58159فوجی مارے گئے تھے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here