امریکہ میں سمندری طوفان سے 55 ہلاکتیں ، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے

نیو یارک : امریکہ میں سمندری طوفان سے 55 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ،انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، طوفان کی شدت اب کم ہو چکی ہے مگر اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، نیو یارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوینیا میں 8 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں ۔ لوزیانا میں 5، کنیکٹی کٹ اور میری لینڈ میں دو، دو افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق طوفان سے 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولیات سے محروم ہوئے جبکہ 6 لاکھ افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ادھر گرمی اور حبس مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں ، متاثرین کی بحالی کیلئے 8 ہزار سے زائد ورکرز اور حکومتی مشینری کام کر رہی ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here