امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وزیر اعظم ، آورمی چیف سے ملاقات کریں گیں، امریکی صدر کا اہم پیغام پہنچائیں گیں۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں خطے کی صورتحال،افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاجائےگااس کے علاوہ پاک امریکاتعلقات پربھی بات چیت متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here