امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن کے لئے ووٹنگ آج ہوگی

واشنگٹن : فہد بن ارشد : امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن کے لئے ووٹنگ آج ہوگی یوان نمائندگان  کی چار سو پینتیس، سینیٹ کی چھتیس نشستوں پر ووٹنگ ہوگی اور گورنر شپ کے چھتیس امیدواروں کا انتخابات ہوگا۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ ایوان نمائندگان  کی چار سو پینتیس، سینیٹ کی چھتیس نشستوں پر ووٹنگ ہوگی اور گورنر شپ کے چھتیس امیدواروں کا انتخابات ہوگا،ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکا میں ہرچار سال کے بعد صدارتی انتخاب ہوتاہے اور صدارتی انتخاب کے دو سال  بعد ایوان نمائندگان کی نشتوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔ ریپبلکنز کو پہلے ہی ایوان نمائندگان میں برتری حاصل ہے اور سینٹ میں بھی اکثریت حاصل کرنے کی امید ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے  ڈیموکریٹک پارٹی  کے نمائندوں کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے لیکن صدر کی مقبولیت کی شرح چالیس فی صد کی سطح سے بھی کم ہے۔ ریپبلیکنز اوبامہ  کی ایبولا کے خلاف حکمت عملی، کینیڈا سے تیل کی لائن، داعش کے خلاف کارروائی اور امیگریشن پالیسی کے خلاف ہیں امریکی میڈیا کے مطابق ان انتخابات میں وقت سے پہلے ووٹنگ دو ہزار دس کے مڈٹرم الیکشن کاریکارڈ توڑ دے گی۔

Spread the love

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here