امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے شراب خانے بارڈر لائن اینڈ گرل میں ایک شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں یونیورسٹی طلبہ کی پارٹی جاری تھی۔

حملہ آور نے اندھا دھند درجنوں گولیاں برسائیں، جس سے خوفزدہ ہو کر لوگوں نے کرسیوں کی مدد سے کھڑکیاں توڑ کر باہر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ دیگر نے ٹوائلٹس میں پناہ لی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت بار میں تقریباً 200 کے قریب لوگ موجود تھے جو کیلیفورنیا لتھرن یونیورسٹی سے کچھ دوری پر واقع ہے۔

حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا جو اگلے سال ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔

بار کی ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی کے طالبعلم پارٹی کے سلسلے میں رات 9 بجے سے صبح 2 بجے تک کے لیے جمع ہوئے تھے۔

حکام نے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بار کے اندر مارا گیا جس نے اسموک گرنیڈ کا بھی استعمال کیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here