کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی بھی خوشی سے نیہال

واشنگٹن : فہد بن ارشد :پاکستان اور بھارت کی جانب سے کرتارپور بارڈ کھولنے کے اعلان پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی بھی خوشی سے نہال ہو گئی ہے۔ 

سکھ فار امریکا کے سربراہ جسدیپ سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکھوں کا پاکستان سے اٹوٹ آنگ کا رشتہ ہے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتار پور بارڈر کھولنے کی تجویز دی تھی جو بھارت نے بھی قبول کی ہے۔

جسدیپ سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ سکھ فار امریکا اور امریکا میں مقیم تمام سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان اور بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سکھ برادری کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سکھ جہاں بھی مقیم ہیں انہیں پاکستان سے بہت پیار ہے ، سکھوں کا پاکستان سے اٹوٹ رشتہ ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here