امریکی کانگریس میں دو نومنتخب مسلم اراکین نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

واشنگٹن: امریکہ  کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 535 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جن میں سے دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے آج اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ حلف اُٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کی 29 سالہ سے الیگزینڈرا سب سے کم عمر خاتون رکن بن گئیں۔

امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جب کہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37 سالہ الہان عمر اور 42 سالہ راشدہ طالب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی جب کہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔

ڈیمو کریٹ پارٹی کی رکن “نینسی پیلوسی” نے ایوان نمائندگان کی سپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نینسی پیلوسی کو 220 ووٹ ملے۔

ایوان نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دی تاہم میکسیکو سرحد پر دیوار کے لیے فنڈز کو منظور نہیں کیا گیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here