امریکہ نے ٹریفک کنٹرول کے لیے گتے کے سپاہی کھڑے کر دیے

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نےتیزرفتاری اور  ٹریفک کے دیگر جرائم سے نمٹنے کے لیے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کردیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی لگا دیے گئے ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔

کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہل کار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here