جس شخص کی ساکھ ختم ہوگئی ہو اس کی بات پر یقین نہیں کیا جاتا، علی محمد خان کی پاک پرائم نیوز سے گفتگو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے عائشہ گلالئی کے نواز شریف پر لگائے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی ساکھ ختم ہو گئی ہو وہ جس انداز سے بھی بات کرے اسکی بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

پاک پرائم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے تین سو پینسٹھ دن اگر جھوٹ بولا ہے تو تین سو چھیساسٹھ دن بولا جانے والا سچ بھی جھوٹ ہی لگے گا۔ علی محمد نے ایک سوال کہ جواب میں کہا کہ عائشہ گلالئی کی صرف ایک بات پر یقین کیا جاسکتا ہے کہ اللہ ایک ہے اسکے علاوہ انکی کسی بھی بات کا یقین نہیں۔ انھوں نے کہا ہو سکتا ہے ن لیگ نے ان سے وعدے کئے ہوں کہ سینٹ کا ٹکٹ دیں گے مگر جس قسم کے الزامات وہ لگا رہی ہیں ان پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here