ایسی خاتون کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کیوں کرتے جس کی کوئی اہمیت ہی نہیں؟ عظمی بخاری کی پاک پرائم نیوز سے گفتگو

اسلام آباد: لیگی رہنما عظمی بخاری نے عائشہ گلالئی کے الزامات کے حوالے سے پاک پرائم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا یہی سٹائل رہا ہے کہ الزامات لگاتی ہیں اور پھر فارغ ہو جاتی ہیں۔

عظمی بخاری نے سینٹ ٹکٹ دینے کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس ٹکٹ لینے والوں کی ایک لمبی قطار تھی ہمیں کیا پڑی کہ ایک ایسی خاتون کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کرتے جس کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ فوج کے حوالے سے جو الزام عائشہ گلالئی نے پارٹی قیادت پر لگایا وہ بھی اسی ٹکٹ سے منسلک ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ انھوں نے عائشہ گلالئی کو چیلنج کیا کہ وہ الزامات ثابت کرکے دکھائیں۔ ایک سوال کہ جواب میں کہ کیا عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات بھی جھوٹے تھے انھوں نے جواب دیا کہ ایک خاتون کی اپنی عزت کا معاملہ تھا وہ اسکو بھی ثابت نہیں کر پائیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here