لگتا ہے کہ عائشہ گلالئی سیاسی طور پر استعمال ہوئیں، ماریہ میمن کی پاک پرائم نیوز سے گفتگو

اسلام آباد: ٹی وی پروگرام سوال یہ ہے کہ اینکر ماریہ میمن نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر پاک پرائم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ سیاسی منظر نامے پر آئیں تھیں تو بڑی دلکش شخصیت لگیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک خاتون اس علاقے سے سیاست میں آئی جہاں عورتوں کو گھروں میں بٹھا کر رکھا جاتا ہے مگر عائشہ گلالئی نہ صرف سیاست میں آئیں بلکہ انکی بہن بھی کھلاڑی ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ ماریہ میمن نے کہا کہ انکے والد نے انکو آگے لانے میں خاص کردار ادا کیا۔ مگر اب ایسے لگتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر استعمال ہوئیں۔ ماریہ میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر الزام کو بھِی وہ قانونی طور پر ثابت نہیں کر پائیں۔

ماریہ میمن نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو اس چیز کا نہ صرف خود نقصان ہو رہا ہے بلکہ انھوں نے خود کو متنازعہ بھِی بنا دیا ہے۔ اب ایسے والدین جن کے لیے عائشہ گلالئی مثال تھی وہ ہو سکتا ہے اپنی بیٹِیوں کو سیاست میں لانے سے پہلے سو بار سوچیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ کون عائشہ گلالئی کو استعمال کر رہا مگر جس انداز سے وہ الزام لگا کر پیچھے ہٹ جاتی ہیں یہ بات تو واضح ہے کہ کوئی انکو استعمال کر رہا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here