شہباز شریف بھائی اور اسٹبلشمنٹ دونوں سے معاملات ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں اسد عمر کی پاک پرائم نیوز سے خصوصی بات چیت

اسلام آباد : ویب نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر اسد عمر نےاس سوال کے جواب میں کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدا کے لیے فوج عدلیہ اور سیاستدان ملکر کام کریں کیا شہباز شریف اسٹبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بھائی کے بھی تابعدار ہیں اور اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بھی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ پارٹی صدر بنتے وقت شہباز شریف نے جو تقریر کی وہ نواز شریف نے لکھ کر دی تھی کیونکہ اس سے پہلے شہباز شریف یہ کہتے آئے ہیں کہ اداروں سے لڑائی نہ کی جائے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ووٹ بینک نواز شریف کا ہے اس لیئے بیانیہ بھی نواز شریف کا ہی چلے گا ایک سوال کے جواب میں کہ کیا نثار علی خان اور شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ بیٹھیں نظر آئیں گے اسد عمر نے کہا کہ اگر وہ ایک ساتھ نظر آئے تو اسکا مطلب ہے کہ ان کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر ہی آنا پڑے گا

پرویز مشرف کو واپس لانے اور انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےحوالے سے جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایک مفرور اور اشتہاری کوواپس لانے کے لیَے حکومت کوضرور اقدام کرنے چاہیں  انھوں نے کہا کہ احسن اقبال کو اپنا کام خود کرنا چاہییے تھا پوری کابینہ کو شامل کرکے انھوں نے ذمہ داری اپنے کاندھوں سے اتارنے کی کوشش کی ہے

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here