نواز شریف اور شہباز شریف گڈ کوپ بیڈ کوپ کھیل رہے ہیں،منصور علی خان کی پاک پرائم نیوز سے بات چیت

اسلام آباد : ویب نیوز: شہباز شریف کے اس بیان پر کہ عدلیہ اور فوج کو ساتھ مل کر چلنےچاہئے صحافی منصور علی خان نےپرائم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف گڈ کوپ بیڈ کوپ کھیل رہے ہیں اور اسٹبلشمنٹ کے ساتھ شہباز شریف کی صورت میں ایک دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔

منصور علی خان نے آج سانگلہ ہل میں مریم نواز اور نواز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ انتخابی مہم اور پنڈال میں کی گئیں تقاریر کا متن کچھ اور ہوتا ہے منصور علی خان نے کہا کہ مریم نواز کے انٹریو کے دوران ایک سوال کیا تھا کہ پارٹی صدر تو شہباز شریف بن گئے ہیں آپ نواز شریف کے نقش قدم پر چلیں گی یا شہباز شریف کے تو مریم نواز کا جواب تھا کہ میں جو بہتر سمجھوں گی وہ کروں گی تو اس سے ظاہر ہے کہ اختلاف تو بہرحال موجود ہے۔

منصور علی خان نے کہا کہ ووٹ نواز شریف کے نام کا ہے اور جلسے جلوس بھی نواز شریف کے نام پر ہی ہوتے ہیں تو جب تک خود نواز شریف اعلان نہ کریں کہ میں سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں اس وقت تک شہباز شریف کے پارٹی صدر ہونے کے باوجود بیانیہ یا پالیسی نواز شریف کی ہی چلے گی

پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق سوال پر منصور علی خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اس سے پہلے بھی کئی بار سکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں یہ کوئِ نئی بات ںہیں ہے ۔

منصور علی خان کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات کا سامنا تو کریں گے مگر  اگروہ یہ سوچ رہے ہیں کہ واپس آکر سیاست میں حصہ لوں گا تو کوئی بھی جماعت بشمول پی ایس پی ایم کیوایم کوئِ بھِی انکو سیاسی پلیٹ فارم دینے کو تیار نہیں۔ مقدمات کے حوالے سے منصور علی خان نے کہا کہ گذشتہ دنوں عسکری قیادت کا صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ مشرف کے ایشو پر ہم مکمل غیر جانبدار ہیں منصور علی خان نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نے مشرف کے معاملے میں پوری کابینہ کو شامل کرکے عقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here