عمران خان الزامات لگاتے ہیں ثبوت نہیں دیتے۔جنرل امجد شعیب کی پاک پرائم نیو سے خصوصی بات چیت

اسلام آباد:ظہیر احمد: عمران خان نے گذشتہ دنوں اپنے ایک انٹریو میں الزام لگایا کہ دوہزار تیرہ کے الیکشن میں فوج نے نواز شریف کو الیکشن جتوانے میں مدد کی۔ اس الزام پر جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے پاک پرائم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلکل غلط کہہ رہے ہیں اور انکا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ الزام لگا دیتے ہیں مگر اسکو ثابت نہیں کر پاتے ۔جس کی مثال پینتس پنکچرز کا الزام اور پنجاب پرنٹنگ پریس میں بلیٹ پیپرز تیار کرنے کا الزام ہے جسکے نہ وہ ثبوت دے سکے تھے اور نہ ہی اپنے الزامات کو صیح ثابت کرسکے تھے۔جس کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی انکے حق میں نہیں آسکا تھا۔

جنرل امجد شعیب نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا الیکشن میں کسی کا ساتھ دینے یا نہ دینے میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان یا دوسرے سیاستدان یہ مطالبہ کیوں نہیں کرتے کہ فوج کا الیکشن کروانے میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسکے برعکس بیشتر سیاستدان خود یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ الیکشن فوج کی زیرنگرانی ہونے چاہیں۔

نواز  شریف کے خلائی مخلوق کے بیان پر امجد شعیب کا کہنا تھا کہ اگر اس الزام کے باوجود میاں صاحب الکیشن جیت جاتے ہیں تو خلائی مخلوق کو کوئی کام دکھانا چاہئیے جو کہ نہیں دکھایا تو کیا ایسی صورت میں میاں صاحب غلطی تسلیم کریں گے یا ان کو الزام لگانے کی وجہ سے کوئی سزا نہیں دی جانی چایئے؟

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here