الیکشن پرفو ج اور عدلیہ کے سائے رہے ہیں۔قمرزمان کائرہ کی پاک پرائم نیوز سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد : ظہیر احمد : عمران خان کے اس بیان پر کہ 2013 کے انتخابات میں آرمی نے نواز لیگ کی مدد کی پرپی پی پی کے مرکزی لیڈر قمر زمان کائرہ نے پاک پرائم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کا موقف رہا ہے کہ تیرہ کا الیکشن آر او۔ کا الیکشن کا تھا۔

ماضی میں بھی اسی قسم کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں جو عمران خان لگا رہے ہیں اور یہ صرف عدلیہ کے بس کی بات نہیں الیکشن پر فوج اور ایجنسیوں کے سائے رہے ہیں یوں کھلے عام تو فوج پر الزام نہیں لگایا گیا لیکن سیاسی جماعتوں کا موقف تھا کہ اس وقت کے فوج کے کمانڈر اور عدلیہ کے کمانڈر نواز شریف کے ساتھ تھے۔۔

نواز شریف کے خلائی مخلوق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نادیدہ قوتوں کا ذکر کرتے ہو ئے گرجتے اور برستے ہیں۔ اگر آج وہ الزام لگا رہے ہیں تو ماضی میں اسی قسم کے الزامات ان پر رہے ہیں کہ وہ خود خلائی مخلوق کے ساتھ ملے رہے ہیں۔ اگر آج وہ بات کر رہے ہیں تو ماضی کی بات بھی ضرور کریں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here