امریکہ سے مذاکرات کے بعد افغان فوجی بیس پر طالبان کا بڑا حملہ ،کئی فوجی ہلاک

کابل:افغانستان میں امن عمل کے لیے ایک طرف طالبان کے امریکہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں تودوسری جانب افغانستان میں خانہ جنگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں فوجی بیس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 20افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے افغان بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے 20فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 18طالبان بھی مارے گئے ۔افغان حکام نے بتا یا ہے کہ طالبان نے حملہ گزشتہ رات کیا۔

واضح رہے طالبان اور امریکہ کے مابین قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر اتفاق رائے ہوا ہے تاہم طالبان نے امریکی انخلا کی واضح مدت کا تعین ہونے تک جنگ بندی سے انکار کیا تھا۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here