’مجھے پاکستان چلے جانا چاہیے ، میں وہاں زیادہ خوش رہوں گی‘بھارتیوں سے تنگ عالیہ بھٹ کی ماں کی خواہش پرہنگامہ

ممبئی : بھارتی شہریوں کے رویے سے تنگ آئی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے پاکستان میں سکونت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان کی نئی فلم ” نو فادرز ان کشمیر“ 5 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کے موضوع کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور ٹرولز انہیں پاکستان جانے کے مشورے دے رہے ہیں۔

سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران اسی تناظر میں کہا کہ وہ جب بھی کچھ بولتی ہیں تو انہیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے، ’کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ مجھے پاکستان ہی چلے جانا چاہیے، وہاں پر زیادہ خوش رہوں گی، وہاں کھانا بھی بہت اچھا ہے، آپ لوگوں نے ہی ٹرول کر کے کہا کہ پاکستان جاؤ، اس لئے پاکستان جاؤں گی‘۔

سونی رازدان نے واضح کیاکہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے پاکستان جائیں گی ، انہیں ٹرولز سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بھارت کے ہندو ملک بننے کے خلاف ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here