دنگل فلم سے نام کمانے والی داکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی

بمبئی : بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

سری نگر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری طویل بیان کے ذریعے کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنی طویل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ فلمی کیریئر میں عزت اور شہرت ملی ہے لیکن اس کی وجہ سے مذہب سے دور ہورہی تھی۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ فلمی دنیا کی وجہ سے ان کی زندگی سے برکت ختم ہورہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنا فلمی کیریئر 2016 میں فلم دنگل سے شروع کیا جس میں انہوں نے عامر خان کی بیٹی کا کردار کیا تھا اور ان کی جاندار اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here