ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست دے دی

چین کی مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بازی لے گئی۔

2020 میں ہونے والے عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں فیس بک سے کافی آگے نکل چکی ہے۔

گزشتہ چند سالوں پر نظر ڈالیں تو ٹک ٹاک نے صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بھرپور کامیابی حاصل کی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور ایپ امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کے باوجود ملک میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ اسی کے پیشِ نظر فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام نے ویڈیو کے مختلف فیچرز متعارف کروائے تھے تاہم پھر بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کمی واقع نہ ہوسکی۔

ریسرچ کمپنی Annie کے مطابق گزشتہ سال ٹک ٹاک دنیا بھر میں ایک ارب جب کہ صرف امریکا میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here