ایئر ایمبو لینس لیجنڈ اداکارعمر شریف کولے کرامریکا روانہ

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف کولے کرائیر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔عمر شریف کو براستہ جرمنی علاج کے لئے امریکا پہنچایا جائے گا ۔

عمر شریف کی امریکا روانگی کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کی جانب سے ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور گھر سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ایئر ایمبولینس میں منتقل ہونے کے بعد ایمبولینس کے ڈاکٹر ز نے عمر شریف کا طبی معائنہ کیاجبکہ اس موقع پر ان کے بیٹے جواد عمر نے اپیل کی کہ والد کی طبیعت بحالی کے لئے دعا کیجئے گا ہمیں دعاﺅں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ معروف اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں علاج کے لئے امریکا لے جایا جا رہا ہے جہاں ان کا علا ج واشنگٹن ہسپتال میں ہوگا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات پورے کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here