فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل 12 کے ٹیم لیڈرز کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل کی 12ٹیموں کے لیڈرز نے ملاقات کی ، فواد چودھری نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ ہے ، فری فائر پاکستان لیگ ٹورنامنٹ سے ای سپورٹس کو فروغ ملے گا۔فری فائر گیم میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بچوں کے پاس موقع ہے کہ کم عمری میں بڑی رقم جیت سکتے ہیں ، فری فائر پاکستان لیگ کا گرینڈ فائنل دس اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here