نکاح پر نکاح کیس: میرا کیخلاف ضابطہ فوجداری کی کارروائی کی درخواست

لاہور: اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سےدرخواست کینٹ کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ہدایت اللہ شاہ نے میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کو طلب کرلیا۔کینٹ کورٹ میں عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحالی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

2016 کو اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ میرا کی تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس موقع پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی، لہٰذا عدالت فوجداری کاروائی روکنے کا حکم دے۔اداکارہ میرا کی درخواست پر عدالت نے 26 جولائی 2016 کو فوجداری کاروائی روک دی تھِی۔

فیملی کورٹ کے جج نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں اداکارہ میرا کے دعوِی کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔اس کے بعد عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف دوبارہ فوجداری کاروائی بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے اداکارہ میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کوطلب کرلیا ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here