حکومت نے فحاشی پھیلانے والی متعدد اداکاراﺅں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

لاہور: محکمہ داخلہ نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر متعدد اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کوشوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

شوکاز نوٹس اداکارہ خوشبو،مہک نور، صائمہ خان، سنہری خان، عاجزہ، آرزو، تعبیر برال، ثمرہ چودھری، کیف علی، ماہ نور ودیگر کو جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر شوکاز نوٹس جاری کئے، جس پر اداکاروں سے7روز میں جواب طلب کیاگیا ہے، جواب نہ دینے کی صورت پر فنکاراوں پر پابند عائد کردی جائے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here