پرکشش خواتین کی فہرست: ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔

 

ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here