مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ،افضل گوروکی برسی،مکمل ہڑتال کی کال،کےایم ایس

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ،افضل گوروکی برسی کے موقع پر حریت قیادت نے مکمل ہڑتال کی کال دیدی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ،افضل گوروکی برسی کے موقع پر حریت قیادت نے مکمل ہڑتال کی کال دیدی ہے،مقبوضہ وادی میں ہفتہ اورپیر کومکمل ہڑتال ہوگی۔

بھارت نےافضل گوروکو9 فروری،مقبول بٹ کو11فروری کوتہاڑجیل میں پھانسی دی تھی۔

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےشہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرینگے،مقبول بٹ ،افضل گورو کی جدوجہد ،شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہے،تہاڑجیل کےاحاطےمیں دفن دونوں کشمیریوں کی میتیں ہمارےحوالےکی جائیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here