مقبول بٹ شہیدکی برسی پربھارتی فورسزنےمتعدد حریت رہنماؤں کوگرفتارکرلیا

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی برسی پربھارتی فورسزنےمتعدد حریت رہنماؤں کوگرفتارکرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر کشمیری رہنماؤں،خواتین  اور بچوں نے سری نگر کے لال چوک پربھارت کیخلاف مظاہرہ کیا،حریت قیادت کی اپیل پروادی میں تجارتی مراکز بند،سڑکیں ویران رہیں،مظاہرین نے تہاڑجیل میں مدفون مقبول بٹ کی میت کشمیریوں کےسپردکرنےکامطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر قابض بھارتی فوج نے متعدد حریت رہنماؤں کوگرفتارکرلیا،بزرگ حریت راہنما سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ کوگھروں میں نظربند کر دیا گیا جبکہ یاسین ملک زیرحراست ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here