سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ایک کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فروسز نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پور میں بھارتی فورسز نے جعلی سرچ آپریشن کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ مظاہروں کے دوران غاصب بھارتی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ظالم فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے حملہ کیا ۔شیلنگ اور اسٹریٹ فائرنگ کی۔

کشمیریوں کے مظاہروں کے دورا ن کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون،انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی ہے

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here