سعودی عرب نے ڈرون طیارہ مار گرایا

ریاض:سعودی عرب کی دفاعی افواج نے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

یمن میں برسر پیکار سعودی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بغیر پائلٹ والا یہ طیارہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرزمین کی طرف بھیجا گیا تھا اور اس کا نشانہ عام شہری تھے۔

ڈرون گرائے جانے کے نتیجے میں چند شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کولیشن افواج کے ترجمان کرنل ترقی المالکی کے مطابق ڈرون کے ملبے کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ ایرانی ساخت کا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here