وزیراعظم نیوزی لینڈ کی مساجد حملوں میں 40 شہادتوں کی تصدیق

کرائسٹ چرچ: وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے مساجد پر حملے میں چالیس شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد حملے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں شہادتوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے تھے اور یہ دہشت گرد حملے تھے۔ حملے سے تعلق کے شبہ میں آسٹریلوی نژاد شخص سمیت چار افراد کو گرفتار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here