مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال،شوپیاں اور ہندوارہ میں الگ الگ جھڑپیں،4مجاہدین شہید

سرینگر:شمالی و جنوبی کشمیر میں مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے مابین دو الگ الگ معرکہ آرائیوں کے دوران چار مجاہدین شہید ہوگئے.

پولیس زرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جنگجوؤں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی جاری تھی وہ اختتام پذیر ہوگئی ہے اور اس میں فورسز کے ہاتھوں جو تین جنگجو شہید ہوئے ان کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس نے شہید جنگجوؤں کی شناخت سجاد کھانڈے،عاقب احمد ڈار اور بشارت احمد میر کے طور کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ضلع پلوامہ کے باشندے تھے۔

حز ب المجاہدین کے ترجمان کے مطابق تینوں مجاہدین کا تعلق ان کی تنظیم سے تھااس سے قبل شوپیان ضلع کے کیلر علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوؤں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوا جس کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here