بھارت نے پاکستان کی انٹیلی جنس معلومات غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیں

اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز انکشاف کیاتھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں، بھارت پاکستان پرایک اور حملے کی منصوبہ بندی کررہاہے اور یہ حملہ 16سے 20اپریل کے درمیان کرسکتاہے جس پر پاکستان نے بھارت کو خبردار بھی کردیاتھا ، اب اس پریس کانفرنس پر بھارتی حکومت کا جواب بھی آگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے سولہ سے بیس اپریل کے دوران ممکنہ حملے کی انٹیلی جنس معلومات غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے مسترد کردی ہیں اور ترجمان نے کہاہے کہ عوامی سطح پر یہ پیغام بظاہر پاکستان میں موجود تنظیم کو بھارت میں حملہ کرنے کا پیغام ہے ۔

بیان میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پاکستان پر واضح کردیاگیا کہ سرحد پار بھارت میں دہشتگردانہ کارروائی سے وہ خود کو لاتعلق نہیں کر سکتا، پاکستان کوبنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بیانات کی بجائے تمام دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرنے چاہیں ۔

اخبار میں مزید یہ بھی کہاکہ سرحد پار کسی حملے کی صورت میں بھارت جواب دینے کا حق محفوظ رکھتاہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here