روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے انتہائی جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری

ماسکو: روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے انتہائی جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری ہے، جبکہ ففتھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے ایس یو۔ 57 لڑاکا طیارے رواں سال کے آخر تک رشین ایرو سپیس فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایوی ایشن سسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی خوخلوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روس میں سکستھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے جدید ترین لڑاکا طیارے اور ففتھ جنریشن طیاروں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اس جدیدسکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کو بغیر پائلٹ اڑانے کا آپشن بھی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا طیارہ گزشتہ طیاروںسے کہیں زیادہ تیز، برق رفتار ‘موثرانداز سے کنٹرول اور پرواز کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here