برطانیہ،کنٹینر سے ملنے والی تمام لاشیں چینی باشندوں کی

اسلام آباد: برطانیہ کے علاقے ایسکس سے گزشتہ روز ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم انکشاف ہواہے کہ ممکنہ طور پر یہ تمام افراد چینی شہری ہیں۔

برطانوی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ روز ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں میں سے 8 خواتین اور 31 مرد ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان سب کا تعلق چین سے ہے۔

برطانیہ میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ترجمان اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے فی الوقت مزید کچھ نہیں کہا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ کی کائونٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،پولیس نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here