مقبوضہ کشمیر اور لداخ تقسیم، بھارتی قوانین پر عمل درآمد شروع، انڈین شہریوں کو جائیداد خریداری کا حق مل گی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ریاست کو دوحصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باضابطہ طور پرتقسیم کر دیا گیا،مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو تقسیم کرنے کے بھارتی قوانین پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ وادی میں جائیدا د کی خرید و فروخت کا حق حاصل ہو گیا۔

بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کی بھارتی فیصلے کو باضابطہ شکل دیدی گئی اور آج سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیدادیں خریدنے اور رہنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here