ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں، ساجد تارڑ

استنبول: ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ترکی میں خوف ناک زلزلے سے کئی بلند و بالا عمارتیں گر گئیں، ترکی میں زلزلے کے بعد یونان کے ساموس جزیرے میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا، ساموس جزیرے میں سیلابی صورتحال، متعدد گھر منہدم ہوگئے ۔

ترکی کے شہر ازمیر میں 7شدت کا زلزلہ آیا جس سے 20عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ترکی میں ہوںے والے خوفناک زلزلے سے ہونے والے نقصان پرامریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے ممتاز پاکستانی رہنما ساجد تارڑ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام خصوصاً متاثرین کے ساتھ ہیں ، تمام ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ اور مشکل میں پھنسے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

ساجد تارڑ نے اس موقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ ترک عوام کی مدد کرے ، ملبہ میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مدد ناں کی گئی تو بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here