20کلو والا آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا، 1180کا ہو گیا

لاہور: پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180روپے ہو گئی ہے،چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150روپے اور پرچون قیمت 1180روپے ہو گئی ہے، 20روز میں آٹا 100روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے.

دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here