اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار

صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 6 فلسطینی اسرائیل کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

صیہونی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 فلسطینی زیر زمین بنائی گئی ایک سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق گبوا جیل میں صبح 3 بجے کے قریب کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا الرٹ ملا اور بعدازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ جیل سے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق سربراہ زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here