چین سےبھیجی گئی انسانی امدادکی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

کابل: چین کی جانب سے بھیجی گئی انسانی امداد کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے جس میں کمبل اورکاٹن کے کپڑوں سمیت گرم اشیاء شامل ہیں۔

افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ امداد افغان عوام کے ساتھ چینی عوام کے گہرے پیار اور دوستی کو ظاہر کرتی ہے اور ایسے ملک کے طور پر چین کے کردار کی عکاس ہے جو اپنے وعدے پورے کرتا ہے اور اپنے ہمسایوں کا خیرخواہ ہے جو انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے لیے زبردست اقدام ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے افغانستان کے عبوری وزیر خلیل حقانی نے کابل کے ہوائی اڈے پر امداد وصول کی۔

پاکستان کی جانب سے بھی انسانی امداد کی کھیپ افغانستان بھیجی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے۔

واضح رہے کہ 15اگست 2021 کو طالبان دوبارہ افغانستان پر قابض ہوگئے تھے جس کے بعد امریکا نے افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے۔

دوسری جانب امریکا کے چيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے افغانستان سے انخلاء کو اسٹريٹیجک ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدر بائيڈن کو افغانستان ميں ڈھائی تین ہزار فوجی برقرار رکھنے کا مشورہ ديا تھا جو نہیں مانا گیا

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here