سری نگر: بھارتی فوج کے تشدد سے 3 کشمیری بینائی سے محروم ، 30 سے زائد زخمی

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کے تشدد سے 3 کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے، 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی،گھر گھر تلاشی کے روران احتجاج کرنے والے عوام پر بھارتی فوج ٹوٹ پڑی، بھارتی فوج کے تشدد سے تین کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ، 24 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں کشمیر ہر قبضہ کر دیا تھا جس کے خلاف ہر سال یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here