قابض بھارتی فورسز نےاکتوبر میں 39 کشمیریوں کو شہید کیا،کشمیر میڈیا سروس

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اکتوبر کے مہینے میں 39 کشمیریوں کو شہید کیا،379 افراد زخمی ، 216 شہری گرفتار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکتوبر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 شہریوں کو جعلی انکائونٹر میں شہید ہوئے، 3 خواتین بیوہ اور 5 بچے یتیم ہوئے ، اکتوبر کے مہینے میں پر امن احتجاج کے دوران بھارتی فوج کے تشدد اور پیلٹ گن کے استعمال سے 379 افراد زخمی ہوئے

اکتوبر میں 216 نوجوان بشمول حریت لیڈرز اکتوبر میں گرفتار کیے گئے ، بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 11 عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، کاربن اور سرچ آپریشن کے دوران 84 گھروں کو نقصان پہنچا ۔

اس دوران کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت درجن سے زائد حریت راہنمائوں کو مختلف جیلوں میں نزر بند کیا گیا ، اکتوبر میں سری نگر کی جامع مسجد میں 3 جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here