جمال خاشقجی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے نئی ویڈیو جاری

استنبول : ترکی کے نشریاتی ادارے اے ایچ بی آر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے سعودی سفارتخانے میں بیگز لے جاتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔

ویڈیو میں 3 آدمیوں کو استنبول میں مقیم سعودی قونصل جنرل کے گھر 5 سوٹ کیس اور سیاہ رنگ کے 2 بڑے بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

 سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے بہت قریب ہے۔اے ایچ بی آر کے مطابق ترک ذرائع نے بتایا کہ ان سوٹ کیس اور بیگ میں جمال خاشقجی کے لاش کے ٹکڑے تھے۔

ترک نشتریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ان بیگز اور سوٹ کیسز کو ایک منی بس کے ذریعے قونصل خانے سے قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے گیراج لےجایا گیا تھا جس کے بعد ان 3 افراد کو بیگ اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here